منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

مچل اسٹارک کا آئی پی ایل کے بقیہ میچز کیلئے بھارت واپس جانے سے انکار

datetime 16  مئی‬‮  2025 |

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے بھارت واپس جانے سے انکار کردیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مچل اسٹارک نے سیکیورٹی خدشات اور خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کے باعث بھارت واپس جانے سے انکار کردیا ہے۔اس حوالے سے مچل اسٹارک نے آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپیٹلز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

انہوں نے فرنچائز کو بقیہ میچز سے اپنی عدم دستیابی کا بتایا ہے۔مچل اسٹارک دھرم شالا میں بلیک آؤٹ کی وجہ سے روکے جانے والے میچ کا بھی حصہ تھے۔ ان کی اہلیہ ایلیسا ہیلی بھی وہاں موجود تھیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں دھرم شالا کے حالات کھل کر بتائے تھے۔دوسری جانب فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کندھے کی تکلیف کے باوجود بھارت واپس جا رہے ہیں۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوش ہیزل ووڈ رائل چیلنجرز بنگلور کو پلے آف سے قبل جوائن کریں گے جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ بھی بھارت میں ٹیموں کو جوائن کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا آئی پی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی دستیابی کے بارے میں جلد بیان جاری کرے گا۔یاد رہے کہ آئی پی ایل کو گزشتہ جمعے کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا گیا تھا، لیگ کے بقیہ میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…