جمعہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2025 

نامور کرکٹرز کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار؛ بھارتی بورڈ کو ہضم نہ ہوا

datetime 14  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھلاڑیوں کی واپسی کیلئے غیر ملکی بورڈز پر دباؤ ڈالنے لگا۔گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے اب بھی سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے اور بھارت واپسی کیلئے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی واپسی کیلئے غیر ملکی بورڈز پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا اور بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل انتظامیہ کو بورڈز سے رابطوں کی ہدایت کی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو ہدایت دی کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت تمام بورڈز سے انفرادی طور پر رابطہ کرکے کھلاڑیوں کے خدشات کو دور کریں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے بھارتی میڈیا کو بتایاکہ تمام غیر ملکی بورڈز سے رابطے میں ہیں اور فرنچائزز اپنے کھلاڑیوں سے براہ راست بات کر رہی ہیں تاکہ سب کو واپس لایا جا سکے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ بھارت واپس جانے یا نہ جانے کے کرکٹرز کے فیصلے کو سپورٹ کریں گے۔ آسٹریلوی بورڈ کے مطابق ٹیم منیجمنٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لے گی اور واپس جانے والے کھلاڑیوں کی تیاریوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیں گے، سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آسٹریلوی حکومت اور بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…