ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا گیا، میچز کی تاریخیں بھی سامنے آگئیں

datetime 13  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل فرنچائز نے پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کیلئے 17 سے 25 مئی کی ونڈو پر اتفاق کرلیا ہے، حتمی مقام اور غیر ملکی پلیئر روسٹر پر بات چیت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے معطل ہوجانے والی پی ایس ایل کے بقیہ میچز مئی کے تیسرے ہفتے میں ہونے پر اتفاق ہوگیا ہے، یہ میچز اب 17 سے 25 مئی کی ونڈو کے دوران ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویز ہے کہ میچز کا آغاز وہیں سے کیا جائے جہاں سلسلہ ٹوٹا تھا، یعنی راولپنڈی اور پھر اختتامی میچز لاہور میں ہوں بعض فرنچائز نے تجویز دی کہ لاجسٹک مسائل کی وجہ سے اگر ایک ہی وینیو رکھ لیا جائے تو بہتر ہوگا۔

وینیو کے معاملہ پر براڈ کاسٹ پراڈکشن ٹیم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔دوسری جانب فرنچائز نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے اپنے اپنے غیر ملکی پلیئرز سے رابطہ کیا ہے اور دستیابی پوچھی ہے، کچھ پلیئرز نے دستیابی ظاہر بھی کی ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر غیر ملکی پلیئرز کا روسٹر مکمل نہ ہوا تو اس کے لیے دو تجاویز زیر غور ہیں۔ایک تجویز یہ ہے کہ ری پلیسمنٹ ڈرافٹ منعقد کیا جائے جبکہ دوسری تجویز یہ ہے کہ فائنل الیون میں غیر ملکی پلیئرز کی کم سے کم تعداد کے قانون میں معمولی تبدیلی کی جائیں۔تمام معاملات پر پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز میں تبادلہ خیال جاری ہے اور جلد حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…