منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

14 سالہ کھلاڑی کا دنیائے کرکٹ میں تہلکہ، آئی پی ایل میں ناقابلِ یقین تاریخ رقم کردی

datetime 29  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)وائیبھو سوریاونشی نے 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل 2025ء میں تاریخ رقم کردی، برق رفتار سنچری بنا کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروادیا۔آئی پی ایل 2025ء کے ایک تاریخی مقابلے میں راجستھان رائلز کے کم عمر ترین کھلاڑی وائیبھو سوریاونشی نے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔ صرف 14 سال کی عمر میں نوجوان کھلاڑی نے بطور بھارتی کھلاڑی تیز ترین سنچری بنا کر ناصرف آئی پی ایل بلکہ کسی بھی بھارتی کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا۔

گجرات ٹائٹنز کے خلاف 210 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے وائیبھو نے صرف 35 گیندوں پر سنچری داغ دی جو آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین جبکہ لیگ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری ہے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ کرس گیل کا ہے۔ یونیورس باس نے 2013 میں رائل چینلجرز بینگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے پونے واریئر کے خلاف صرف 30 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ سوریاونشی نے بطور بھارتی کھلاڑی یوسف پٹھان کا ریکارڈ توڑا، یوسف نے 2010 کے ایونٹ میں راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ممبئی انڈینز کے خلاف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

تاہم گزشتہ روز ہونے والے میچ میں سوریاونشی کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت راجستھان رائلز نے صرف 15.5 اوورز میں 210 رنز کا ہدف عبور کر کے میچ جیتا۔ ان کے ساتھ یشسوی جیسوال نے بھی شاندار 70 رنز کی اننگز 40 گیندوں پر کھیل کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہی نہیں بلکہ سوریاونشی نے محض 17 گیندوں پر 50 رنز مکمل کر کے آئی پی ایل 2025ء میں تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔اس سے قبل گجرات ٹائٹنز کی طرف سے شبمن گل نے 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ جوز بٹلر نے 26 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، جس کی بدولت گجرات نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 209 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…