بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ویڈیو ٹریوس ہیڈ کا بھارتی مداحوں کے ساتھ سیلفی بنوانے سے انکار’ویڈیووائرل

datetime 9  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلوی اوپنر بیٹر ٹریوس ہیڈ نے بھارتی مداحوں کے ساتھ سیلفی بنوانے سے انکار کردیا۔آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم ان کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں ٹریوس ہیڈ کو اسٹور سے خریداری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس دوران سن رائزرز حیدرآباد کے مداح ٹریوس ہیڈ کے ساتھ تصویریں بنوانے پر اصرار کرتے ہیں لیکن وہ انکار کردیتے ہیں۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص نے کہا کہ ‘حیدرآباد کے لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں، کم از کم آپ کو ان کا جواب دینا چاہیے لیکن ٹریوس ہیڈ کچھ کہے بغیر وہاں سے چلے گئے۔’وائرل ویڈیو پر مداحوں نے ملے جلے تبصرے کیے کچھ نے مداحوں کو نظر انداز کرنے پر ہیڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بہت سے لوگوں نے ہیڈ کو دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پرائیویسی کے مستحق ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘سن رائزرز حیدرآباد کے شائقین ٹریوس ہیڈ کو ہراساں کررہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، ان کے خیال میں ہر غیر ملکی کھلاڑی کو ڈیوڈ وارنر جیسا ہونا چاہیے جو ہمیشہ بھارت کی چاپلوسی کرتا ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘بھارتی دوسرے لوگوں کی پرائیویسی کا احترام نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ ویرات کوہلی بھارت چھوڑ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…