ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

عرفان پٹھان پر سنگین الزامات، آئی پی ایل کی کمنٹری پینل سے باہر کردیا گیا

datetime 24  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان اس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے کمنٹری پینل کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہیں آئی پی ایل کے رواں سیزن کیلیے کمنٹری پینل سے باہر کر دیا گیا ہے۔ عرفان پٹھان ریٹائرمنٹ کے بعد آئی پی ایل میں باقاعدگی سے کمنٹری کرتے رہے ہیں، تاہم وہ ہفتے کے روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں نظر نہیں آئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرفان پٹھان کو کمنٹری پینل سے نکالنے کی وجہ یہ ہے کہ براڈ کاسٹرز ان کے رویے سے خوش نہیں تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پٹھان پر ذاتی تنازعات کو کمنٹری اور سوشل میڈیا پر لانے کا الزام تھا، جس کے باعث انہیں پینل سے ہٹا دیا گیا۔عرفان پٹھان کا چند سال قبل کچھ کھلاڑیوں سے اختلاف ہوا تھا، جس کے بعد وہ کھل کر ان کے خلاف تبصرے کرتے رہے۔ اس سے جونیئر کھلاڑی بھی متاثر ہوئے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق ان پر الزام ہے کہ انہوں نے انکا نام لیے بغیر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کھلاڑیوں پر تنقید کی۔یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی معروف کرکٹر کو بی سی سی آئی کی کمنٹری ٹیم سے باہر کیا گیا ہو۔

اس سے قبل 2020 میں سنجے منجریکر کو بھی بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز میں کمنٹری پینل سے نکال دیا گیا تھا۔سنجے منجریکر نے 2019 کے ورلڈ کپ میں رویندرا جڈیجا کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کیا تھا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد میں انہیں کمنٹری پینل سے ہٹایا گیا تو انہوں نے کہا میں نے ہمیشہ کمنٹری کو ایک اعزاز سمجھا ہے لیکن اسے اپنا حق نہیں سمجھا۔ یہ فیصلہ میرے ایمپلائر (آجر) کا ہے کہ وہ مجھے رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں، میں ہمیشہ اس کا احترام کروں گا۔اسی طرح 2016 میں معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کو بھی آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے نکال دیا گیا تھا۔ جس پر بھوگلے نے کہا تھا کہ مجھے آج تک نہیں معلوم کہ آئی پی ایل سے کیوں نکالا گیا۔انکا کہنا تھا کہ تاہم میں اس حقیقت کو قبول کرتا ہوں کہ کچھ لوگ مجھے پسند نہیں کرتے، لیکن مجھے امید ہے ایسا کھلاڑیوں کی شکایات کی وجہ سے نہیں ہوا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…