بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

سابق کھلاڑی الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں’ بابر اعظم کے والدبول پڑے

datetime 6  مارچ‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی بیٹے کی حمایت میں پھر بول پڑے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں اعظم صدیقی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے رکن اور کیپ ملنے کے بعد بابر اعظم ڈراپ ہوئے ہیں۔اعظم صدیقی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میں پرفارم کر کے دوبارہ ٹیم میں آ جائیں گے، سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں۔

بابر اعظم کے والد کا کہنا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ کوئی پلٹ کر جواب دے تو برداشت نہ ہو، آپ ماضی ہیں دوبارہ نہیں کھیلیں گے، لوگ کہتے ہیں کہ باپ زیادہ بولتا ہے، میں بابر کا پہلا اور آخری کوچ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بابر اعظم کا ترجمان اور مینٹور بھی ہوں، میں سب سے زیادہ خیر خواہ باپ ہوں، جو چیخ و پکار کر رہے ہیں ان کی اپنے دور میں کیا کارکردگی رہی ہے؟اعظم صدیقی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی بی کی ویب سائٹ ایک بار دیکھ لیا کریں، عقل مندوں کے لیے اشارہ کافی ہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…