پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کی شکست’مداح نے غصے میں پاکستانی جرسی کے اوپر بھارتی شرٹ پہن لی

datetime 24  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ کے دوران ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جب دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے والے پاکستانی مداح نے غصے میں پاکستانی جرسی کے اوپر بھارتی شرٹ پہن لی۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی مداح نے اپنی ٹیم کی جرسی پہن رکھی تھی لیکن جب پاکستان کو ہارتا دیکھا تو فین پاکستان کی کرکٹ جرسی کے اوپر بھارت کی جرسی پہن لی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

نوجوان کے اس عمل پر وہاں موجود دیگر شائقین کرکٹ تالیاں بجاتے نظر آئے۔اتوار کو چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں گروپ اے میں شامل بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ میں بھارتی اسٹار بیٹر اس مرتبہ بھی بڑے ایونٹ میں قومی ٹیم پر چھکوں چوکوں کی برسات کرتے ںظر آئے۔ ویرات کوہلی کی یادگار اور متاثر کن سنچری کی بدولت بھارت سیمی فائنل کے قریب پہنچ گیا۔چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں شاہین تمام شعبوں میں فلاپ ہوگئے.کوہلی نے مہارت کے ساتھ میں بڑے میچ اہم کردار ادا کیا اور اپنی ٹیم کو ایک آسان فتح سے ہمکنار کرایا۔

بھارت کی جیت کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل تک سفر بہت مشکل ہوگیا ہے لیکن یہ اب بھی ناممکن نہیں۔بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا.پاکستان کو اب اپنا اگلا میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں میچز میں بھاری مارجن سے ہارنا ہوگا، تب ہی قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کا موقع حاصل کرسکے گی۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…