اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بابراعظم!پاک ،بھارت میچ میں دل توڑا تو آپ کو طلاق طلاق طلاق،مداح کی ویڈیو وائرل

datetime 22  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی ایک مداح نے آج (اتوار )کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل خاص پیغام دے دیا۔ گزشتہ برس قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو سنچری بنانے پر اپنے والد کی مرسیڈیز دینے کا اعلان کرنے والی مداح نبیہہ کی ایک اور ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کی برطانیہ میں مقیم خاتون مداح نبیہہ اپنے من پسند کھلاڑی سے دل نہ توڑنے کا مطالبہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں اوربابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ بابراعظم! اگر سنڈے کو اس بار آپ نے میرا دل توڑا تو آپ کو طلاق طلاق طلاق۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس بابر اعظم کی مداح نبیہہ نے اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی تھی جب انہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹی ٹونٹی میچ میں بابر اعظم سے سنچری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بابر سنچری بنائیں گے تو میں اپنے پپا کی مرسیڈیز انہیں تحفے میں دے دوں گی۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں آج بروز اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہونے والا ہے ۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…