منگل‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2025 

حارث رؤف کتنے فٹ، میچ میں اوپننگ کون کرےگا؟کپتان محمد رضوان نے برا اعلان کر دیا

datetime 18  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( این این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کریں گے،ٹیم سے توقعات رکھنی چاہئیں، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، جو کمی ہے وہ بھی دور ہو جائے گی،نیوزی لینڈ کے خلاف بابراعظم ہی اوپنگ کریں گے، حارث رئوف مکمل فٹ ہے انشاللہ میچ کھیلے گا۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹرائی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈکے خلاف پہلے خود بیٹنگ کی تاکہ ہمیں اپنی غلطیاں نظر آئیں، ہمیں پتا چلے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، ہم نے پچھلے میچوں سے بہت کچھ سیکھا کوشش کریں گے آج وہ غلطیاں نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ بہت سی چیزیں ہماری اوپر نیچے ہیں، ہمیں ابھی بہت ساری چیزوں میں بہتری لانی ہے، ہمیں بہادری،تکنیک اور محنت سے کھیلنا ہوگا، ہم سے ایک سے دوفیصد کے فرق سے میچز جارہے ہیں، ہم سے آخر میں جاکر کچھ نہ کچھ کمی رہ جاتی ہے، میچ میں کمی بیشی پوری کرنے کے کوشش کر رہے ہیں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کچھ مختلف کرنے کی کوشش نہیں کی، میچ ہاتھ سے نہ نکلے اس پر کام کر رہے ہیں، ٹیم جیت کے لئے پرعزم ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کریں گے ،بحیثیت کپتان اس وقت خوشی ہوتی ہے جب ٹیم کی پرفارمنس سے جیت ہوتی ہے، ہم سینئر کھلاڑی ہیں ذمہ داری لینی چاہیے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ حارث رئوف فٹ ہیں اور پریکٹس سیشن میں بائولنگ کر رہے ہیں، اوپننگ کے لئے ٹیم میں آپشنز موجود ہیں ، بابر اعظم ٹیکنِیکل پلیئرہیں وہ ہی اوپن کریں گے، صرف میں اور بابر ہی نہیں بلکہ سب چاہتے ہیں ٹائٹل جیتیں ، ہمارے ہاتھ میں جو ہے وہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی کا ایونٹ پوری قوم کو انجوائے کرنا چاہیے ، سٹیڈیمز ریکارڈ مدت میں بنے ہیں ، چیمپئنز ٹرافی ہم پہلے بھی جیتے ہوئے ہیں ، ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے،ٹیسٹ میں بھی نمبر ون بنے ، کوئی شک نہیں پاکستان نے ماضی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم سے توقعات رکھنی چاہئیں، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، جو کمی ہے وہ بھی دور ہو جائے گی۔چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنا خوشی کی بات ہے، 29سال بعد پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، اس طویل عرصے میں پاکستان کو کامیابیاں بھی ملی ہیں۔خوشی ہوتی ہے جب ٹیم کی مشترکہ کوشش سے میچ میں کامیاب ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سمرقند


ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…