بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا کی بدولت بھینسوں کی دیکھ بھال کرنے والا کروڑ پتی کیسے بنا؟ جانیئے

datetime 7  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک)بھینسوں کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کی قسمت بدلنے والی ثانیہ مرزا کی کہانی،بھارت کی مشہور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک ایسے شخص کی زندگی بدل دی جو کبھی بھینسوں کی دیکھ بھال کرتا تھا، اور آج وہ کروڑوں روپے کا مالک بن چکا ہے۔ثانیہ مرزا بھارت کی معروف ٹینس کھلاڑی ہیں، جو دنیا بھر میں اپنی کامیابیوں کی بدولت شہرت رکھتی ہیں۔

وہ متعدد ٹاک شوز میں شرکت کرچکی ہیں اور ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ انہوں نے 2010 میں پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی، تاہم 2024 میں یہ رشتہ طلاق پر ختم ہوا۔ اطلاعات کے مطابق، ثانیہ مرزا نے خود خلع کا مطالبہ کیا تھا۔ثانیہ مرزا نے بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان کے ساتھ ایک مشہور ٹی وی شو ‘یاروں کی بارات’ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے دلچسپ لمحات شیئر کیے۔ اسی شو میں بھوجپوری فلمی صنعت کے معروف گلوکار اور اداکار کھیساری لال یادو نے بھی اپنے کیریئر کے بارے میں بات کی۔کھیساری لال یادو، جو کبھی بھینسوں کی دیکھ بھال کرتے تھے، آج بھوجپوری فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں۔

انہوں نے ثانیہ مرزا پر ایک مشہور گانا “ٹینس والی سینیا، دلہا کھوجلی پاکستانی” گایا تھا، جو بے حد مقبول ہوا۔ اسی گانے کی مقبولیت نے کھیساری کو شہرت اور دولت کی بلندیوں تک پہنچا دیا، اور آج ان کی مالیت 20 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ثانیہ مرزا نے 2023 میں پیشہ ورانہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ وہ اپنے کیریئر میں 6 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیت چکی ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق 216 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی مالک ہیں۔ طلاق کے بعد وہ زیادہ تر دبئی اور حیدرآباد (بھارت) میں قیام پذیر ہیں۔ثانیہ مرزا نہ صرف ٹینس کی دنیا کی ایک بڑی کھلاڑی رہی ہیں بلکہ ان کا بھوجپوری فلمی صنعت پر بھی اثر پڑا۔ ان کے نام پر گایا گیا ایک گانا ایک عام شخص کی تقدیر بدلنے کا سبب بنا، جو اب ایک مشہور گلوکار اور اداکار کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…