جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

گُڈ لُکنگ دِکھنے کا بہت نقصان ہوا، اس سے سینئر کھلاڑی جلن کا شکار ہوئے: احمد شہزاد

datetime 25  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ میری گڈ لکنگ (خوبصورت) ہونے کی وجہ سے ساتھی کھلاڑی جلتے تھے۔قومی کرکٹر احمد شہزاد نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران کرکٹ سمیت دیگر امور پر بھی اظہار خیال کیا۔احمد شہزاد نے الزام لگایا کہ ان کی خوبصورت شخصٰت اور ڈریسنگ سیسنس کی وجہ سے سینئر کھلاڑی حسد کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ خوبصورت ہونا مجھے بہت مہنگا پڑا ہے، اگر آپ اچھے لگتے ہیں، کپڑے پہننا جانتے ہیں اور اچھا بولنا جانتے ہیں تو سینئر اور سابق کھلاڑی حسد کرنے لگتے ہیں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ میں یہ پہلے نہیں جانتا تھا، بچپن سے کرکٹ کھیل رہا ہوں اور میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ لوگ آپ کو اچھے لگنے جیسی چیزوں کے لیے فیصلہ کریں گے، آپ ایسی جگہوں پر دشمن بناتے ہیں جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میرا جونیئر ہے مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اسے کپتان غلط بنایا گیا، پاکستان میں ہوتا یہ ہے کہ یہ نہیں دیکھتے کہ اس کی کوالٹی ہے کہ نہیں بس دیکھا جاتا ہے پرفارمر ہے تو ساری چھریوں کا رخ ادھر اْدھر پی سی بی سلیکٹر اس ایک لڑکے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں۔احمد شہزاد نے کہا کہ پی سی بی والے اس کے پیچھے چھپے ہیں، بابر کی ساری پرفارمنس بی، سی، ڈی ٹیم کے خلاف تھیں، ان کی ٹیموں میں بولرز نہیں ہوتے تھے جب ہم نے پریشر ڈالا تو ٹیمیں پاکستان آنے لگیں ان کے اہم کھلاڑی نہیں آتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو آئی سی سی کے چار ایونٹس ملے ہیں، کوئی اس پر بات نہیں کرتا، چار ایونٹس میں ان کی پرفارمنس نکال کر دیکھ لیں، میں نے ان پر تنقید نمبرز دیکھ کر گئی کوئی ذاتی مسئلہ نہیں تھا۔احمد شہزاد نے کہا کہ بابر اعظم نے بغیر کارکردگی کے اپنے دوستوں کو ٹیم میں برقرار رکھا، اب ون ڈے میں آپ نے ابرار احمد کو رکھا ہے تو پرفارمنس دیکھ لیں لیکن پہلے وہ شاداب کو ٹیم سے نکال ہی نہیں رہے تھے۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…