منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا لگ گیا

datetime 20  جنوری‬‮  2025 |

جوہانسبرگ (این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، فاسٹ بولر جیرالڈ کوئیٹزی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔جنوبی افریقی ٹیم نے گزشتہ دنوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کا اعلان کیا جس کے بعد اسکواڈ میں شامل اینرک نوکیا انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے۔

نوکیاکی انجری کے بعد جیرالڈ کوئیٹزی کا نام ان کے متبادل کے طور پر چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن اب کوئیٹزی بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔اس انجری کی وجہ سے کوئیٹزی کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر جیرالڈ کوئیٹزی کی پاکستاں میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ کرکٹ جنوبی افریقا کی میڈیکل ٹیم کوئیٹزی کی انجری کی نگرانی کرے گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…