جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

مودی کے حامی گوتم گمبھیر نے مسلم کھلاڑی پر بڑا الزام لگادیا

datetime 17  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ڈریسنگ روم کی باتیں لیک کرنے کا الزام نوجوان بیٹر سرفراز خان پر لگادیا۔بارڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا نے بھارت کو 3ـ1 سے شکست دی جس کے بعد بھارت کا چیمپئن شپ کے فائنل کھیلنے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا، بھارت صرف ایک ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ہرا سکا۔تاہم عبرتناک شکست کے بعد ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی کرسی خطرے میں ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

اب گوتم گمبھیر نے ڈریسنگ روم کی خبریں لیک کرنے کا الزام بھی سرفراز خان پر لگادیا ہے اور کہا کہ ڈریسنگ روم کی خبریں سرفراز خان لیک کررہے تھے۔رپورٹ کے مطابق گمبھیر نے یہ الزام بی سی سی آئی کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کے دوران لگایا اور کہا کہ یہ سرفراز ہی تھا جس نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد ڈریسنگ روم کے بارے میں میڈیا میں معلومات لیک کی تھیں۔رپورٹ میں یہ بھی شامل کیا گیا کہ بی سی سی آئی کے اسٹیک ہولڈرز سرفراز سے خوش نہیں ہیں اور جب تک گمبھیرٹیم کے ہیڈ کوچ ہے سرفراز کا بھارت کے لیے کھیلنے کا امکان نہیں۔تاہم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا گمبھیر کے پاس سرفراز کے خلاف کوئی ثبوت ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران بھارتی ٹیم کے سرفراز خان کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے اور بینچ پر بیٹھ کر سارے میچ دیکھتے رہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…