ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

باکسنگ ڈے ٹیسٹ’ آسٹریلوی اخبار نے روہت شرما کو ”روتو کپتان” قرار دیدیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن(این این آئی)آسٹریلوی میڈیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے آخری روز ویرات کوہلی کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو بھی اپنے اخبار کے فرنٹ پر جگہ دیتے ہوئے تضحیک کا نشانہ بناڈالا۔میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر 5 میچز کی سیریز میں 1ـ2 کی برتری حاصل کرلی ہے، گزشتہ روز کینگروز نے ہوم گراؤنڈ پر بھارتی سورماؤں کا آسٹریلیا فتح کرنے کا غرور خاک میں ملادیا تھا۔ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے درمیان ہونیوالی لڑائی اور مسلسل آؤٹ آف فارم بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی بھی نیندیں حرام کردیں، کھیل کے چوتھے 10ویں اور 11ویں نمبر پر بیٹنگ کرنیوالے بیٹرز نے 61 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، اس دوران فیلڈرز نے کئی مس فیلڈنگ کیں جس پر روہت ناراض اور تناؤ میں نظر آئے۔

اگلے ہی روز کھیل کے پانچویں روز ویسٹرن آسٹریلیا کے اسپورٹس پیج نے کوہلی کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کو ٹارگٹ کیا اور انکی تصویر پر بچوں کی چْسنی لگتے ہوئے کیشپن لکھا کہ کیپٹن کرائے بیبی (یعنی روتو کپتان) کا غیر نامناسب الفاظوں کا انتخاب کیا۔قبل ازیں سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ڈیبیو کرنیوالے ا?سٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے ا?پس میں کندھے ٹکرا گئے جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم عثمان خواجہ اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔واقعہ کے بعد ویرات کوہلی کو تنبیہ کرتے ہوئے میچ فیس کا صرف 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

واقعے کے وائرل ہونے کے بعد دی ویسٹ آسٹریلیا نامی اخبار نے ‘مسخرہ کوہلی’ کی ہیڈلائن درج کی، جس پر بھارتی سپورٹرز اور فینز بھڑک اْٹھے تھے۔بعدازاں اخبار نے اگلے روز اپنے 19 سالہ کرکٹر سیم کونسٹاس کی تصویر لگائی اور فوٹو کے کیشپن پر نامناسب الفاظ کا انتخاب کیا، ویرات آئی ایم یور فادر (یعنی کوہلی میں تمہارا باپ ہوں)۔دوسری جانب میلبرن آمد کیساتھ ہی ویرات کوہلی ایئرپورٹ پر صحافی سے بھی الجھ پڑے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…