اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

روہت جانے کا وقت ہوگیا ہے! بھارتی صحافی کا کپتان سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ

datetime 28  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے آسٹریلیا کیخلاف ناقص پرفارمنس پر اپنے ہی کپتان سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اسپورٹس تک کے لائیو سیشن کے دوران بھارتی جرنلسٹ نے روہت شرما کی کپتانی سے ریٹائرمنٹ پر گفتگو اْس وقت کی جب باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے دن ٹیم کی پرفارمنس زیر بحث تھی۔بھارتی صحافی نے کہا کہ کپتان روہت شرما کے جانے کا وقت ہوگیا ہے، اگر انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تو یہ میرے لیے حیران کْن ہوگا۔

وکرانت گپتا نے دوران گفتگو کہا کہ بھارت میں کوئی ایک پلیئر بھی ایسا نہیں، جس نے چیف سلیکٹر سے کہا ہو کہ میری بس ہوگئی، روہت شرما کا ریٹائرمنٹ کا ارادہ ہوتا تو وہ اوپننگ نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ جب کپتان کے رنز نہیں آرہے ہوتے ہیں تو اس کی ڈریسنگ روم میں عزت کم ہونا شروع ہوجاتی ہے، کرکٹ میں کوئی بھی ساری عمر کپتان نہیں رہتا۔صحافی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی کرکٹ میں کپتان آنے اور جانے کا سسٹم رہا ہے، نیا کپتان آئے گا، اس معاملے میں سوشل میڈیا کا اثر رسوخ بھی ہوگا۔واضح رہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا سے سیریز کے دوران 5 اننگز میں بالترتیب 3 ،6، 10 اور 3 کا اسکور کیا یوں مجموعی طور پر صرف 22 رنز بنائے ہیں۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…