منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

چیمپئینز ٹرافی؛ ٹکٹوں کی فروخت کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع

datetime 27  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع کردی۔رپورٹس کے مطابق شائقین کرکٹ آئی سی سی کے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے ٹورنامنٹ سے متعلق اہم پیشرفت بشمول ٹکٹوں کی فروخت کے بارے میں اپ ڈیٹس حاصل کرنے کیلئے سائن اپ کرسکتے ہیں۔اس لنک کے ذریعے شائقین کرکٹ ٹکٹ سے متعلق تفصیلات کے علاوہ اپنا نام، ای میل ایڈریس، رابطہ نمبر، تاریخ پیدائش اور رہائشی ملک اور پسندیدہ ٹیم درج کریں گے اور ٹکٹس سے متعلق اپ ڈیٹس کیلئے رجسٹرڈ ہوجائیں گے۔چیمپئینز ٹرافی کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے، میگا ایونٹ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کا روایتی حریف بھارت کیساتھ ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔لاہور اور دبئی میں 4،4 میچز کھیلے جائیں گے، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز 3،3 میچز کی میزبانی کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے9 مارچ تک ہوگا۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں، گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا موجود ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا،دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں سیمی فائنلز کو بھی ریزرو ڈے الاٹ کیے گئے ہیں۔ایونٹ کا فائنل اتوار 9 مارچ کو شیڈول ہے جس کا مقام لاہور کا قذافی اسٹیڈیم یا دبئی کا دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ہے جس کی تصدیق میچ کے قریب آنے پر ہوگی۔ 10 مارچ فائنل کے لیے ریزرو ڈے ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…