منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کرکٹ سے باہر

datetime 24  دسمبر‬‮  2024 |

مانچسٹر(این این آئی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد عارضی طور پر کھیل سے باہر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔انگلش ٹیم کے کپتان کو علاج کے سلسلے میں 3 ماہ کیلئے ہر طرح کی کرکٹ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کی بائیں ہیمسٹرنگ پھٹ گئی تھی جس کی سرجری جنوری میں کی جائے گی اور 3ماہ کے بعد ان کا دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا۔آل راؤنڈر بین اسٹوکس جو گزشتہ ماہ اگست میں دی ہنڈرڈ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے دوران اسی ہیمسٹرنگ میں چوٹ لگنے کے بعد چار ٹیسٹ میچز سے باہر ہو گئے تھے، پچھلے ہفتے نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی 2ـ1 سیریز جیت کے تیسرے ٹیسٹ میں دوبارہ اسی انجری کا شکار ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں بین اسٹوکس نے 24 اوورز کروائے اور دوسری اننگز میں 13ویں اوور کی دوسری گیند کے دوران انہیں چوٹ لگ گئی۔ گزشتہ دو ٹیسٹ میچز کی نسبت ان پر بولنگ کی بہت زیادہ ذمہ داری تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…