اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

شاہین آفریدی سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

datetime 17  دسمبر‬‮  2024 |

جوہانسبرگ (این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سابق لیجنڈری کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پارل کرکٹ گراؤنڈ میں تین میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے کیلیے ایک دوسرے کیخلاف میدان میں اْتریں گی، اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی کے پاس لیجنڈری کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا جنوبی افریقا کیخلاف قائم کردہ ریکارڈ توڑنے کا بھی سنہری موقع ہوگا۔

وسیم اکرم انٹرنیشنل کرکٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کے تیسرے کامیاب ترین بولر ہیں جنہوں نے 31 اننگز میں 48 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ شاہین آفریدی بھی ایلیٹ لسٹ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 25 اننگز میں 45 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔شاہین آفریدی کو وسیم اکرم کا جنوبی افریقا کیخلاف تیسرا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑنے کیلئے محض 4 وکٹیں درکا ہیں۔فہرسٹ میں پہلا نمبر پر وقار یونس کا ہے جنہوں نے 43 اننگز میں 82 وکٹیں لے رکھی ہیں، دوسرے نمبر پر جادوئی اسپنر سعید اجمل ہیں جنہوں نے 36 اننگز میں 65، وسیم اکرم نے 31 اننگز میں 48 جبکہ 26 اننگز میں 46 وکٹوں کیساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔فہرست میں پانچواں نمبر شاہین آفریدی کا ہے جنہوں نے 28 اننگز میں 45 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…