اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

عماد وسیم اور محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

datetime 14  دسمبر‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) آل رائونڈر عماد وسیم اور بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ دونوں کھلاڑی آخری بار پاکستان کے لیے اس سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کھیلے تھے۔35سالہ عماد نے مئی 2015میں زمبابوے کے خلاف اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور 55ون ڈے اور 75ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کریئر میں 130میچوں میں 117وکٹیں حاصل کیں اور 1,540رنز بنائے۔32سالہ عامر نے جون 2009 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے بعد پاکستان کے لیے 36ٹیسٹ، 61ون ڈے اور 62ٹی ٹونٹی کھیلے۔ عامر نے تینوں فارمیٹس میں 271بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں اور 1,179رنز بنائے۔عامر اور عماد گزشتہ برسوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کلیدی رکن رہے ہیں اور انہوں نے اپنے اپنے کریئر کے آغاز میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی بھی نمائندگی کی۔

عامر 2009ء کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ تھے جبکہ دونوں 2017ء کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ بھی تھے۔عماد وسیم کا کہنا ہے کہ یہ میرے ملک کی نمائندگی کرنے اور ایک بہت بڑے خواب کی تکمیل کا ایک بہترین سفر رہا ہے۔ میں شائقین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ان برسوں میں مجھے اور ٹیم کو سپورٹ کیا۔ میں ہر قدم پر پی سی بی کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا اور میں قومی ٹیم کی شاندار کامیابی کی خواہش کرتا ہوں اور اب گرانڈ کے دوسری طرف سے پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے کا منتظر ہوں۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔

میں جانتا ہوں کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ اگلی نسل کے لیے ذمہ داری سنبھالنے اور پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا صحیح وقت ہے۔ میں پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے کئی برسوں میں ہمیشہ انتہائی ضروری سپورٹ فراہم کی اور میں ٹیم کی کارکردگی کو دیکھنے کا منتظر ہوں۔ میں پاکستانی شائقین کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے اپنے کریئر میں ہمیشہ میری حمایت کی۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے میں عامر اور عماد کا پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…