بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شرائط مان لی گئیں،چیمپئنر ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی ہوگی، پی سی بی کی تصدیق

datetime 14  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ چمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے شرائط مان لی گئیں اور ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی ہوگا۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ ہائبرڈ ماڈل معاہدے پر دستخط ایک دو دن میں ہوں گے اور آئی سی سی خود باضابطہ اعلان کرے گا اور ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے زرتلافی کا مطالبہ نہیں کیا۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ چیمپئَنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کی رضامندی کے بعد ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس ہائبرڈ فارمولے کے لیے زیادہ تر پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجاویز کو تسلیم کیا گیا ہے۔دونوں فریقوں کے درمیان طے پایا ہے کہ 2026ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

پاک بھارت لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔اسی طرح یہ بھی طے پایا ہے کہ بھارت آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان نہیں آئے گا اور اپنے حصے کے میچز دبئی میں کھیلے گا۔اس فیوژن فارمولے کے تحت بھارت دبئی کو وینیو قرار دینے کے لیے بضد ہے جب کہ پاکستان 5 میچز کے لیے دبئی، بنگلادیش اورسری لنکا سے بات کررہا ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی نے میچز کی منتقلی پر پاکستان کو زر تلافی کی پیشکش بھی کی تھی لیکن چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اضافی معاوضے پر بات نہیں کی۔تاہم اس کے بدلے محسن نقوی ا?ئی سی سی ویمن ٹورنامنٹ 2027 کی میزبانی لینے میں کامیاب ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…