پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی،بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اگے گھٹنے ٹیک دیئے ،فیوژن ہائبرڈ ماڈل پر رضامند

datetime 13  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کے فیوژن ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کر دی۔2026کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک-بھارت میچ بھارت میں نہیں بلکہ سری لنکا میں منعقد ہوگا، پی سی بی کا بڑا مطالبہ پورا ہونے کے بعد چیمپینز ٹرافی کے شیڈول اعلان چند دنوں متوقع ہے۔بھارتی نیوز ویب سائٹ انڈیا ٹو ڈے نے رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان معاہدے کے بعد چیمپئنز ٹرافی2025 کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، جس کے میچز پاکستان اور دبئی میں منعقد کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں بورڈز کا 2026کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا ہے، جس کے تحت پاکستان، بھارت کے خلاف لیگ مرحلے کے میچز بھارت میں نہیں بلکہ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گا۔انڈیا ٹو ڈے کے مطابق پی سی بی کو بھارت کے میچوں کی میزبانی کا موقع ضائع کرنے پر کوئی زر تلافی نہیں دیا جائے گا، تاہم اس کے بدلے میں پی سی بی کو 2027ء کے بعد آئی سی سی وویمن ٹورنامنٹ کی میزبانی ملے گی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تینوں پارٹیاں آئی سی سی، بی سی سی آئی اور پی سی بی اس پیش رفت پر خوش ہیں۔یاد رہے کہ 11دسمبر کو ڈان نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ پی سی بی نے چیمپینز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے ساتھ میچز پر ہائبرڈ ماڈل کے مقف کو برقرار رکھا تھا، دبئی میں چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا، پی سی بی کے اعلی عہدے داران مذاکرات میں شریک رہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ بھارت 2026 کے ٹی 20 ورلڈکپ پر ہائبرڈ ماڈل پر راضی نہیں، بھارت پاکستان کو اپنے ملک میں کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے اس لیے معاہدے پر دستخط کرنے سے کترا رہا تھا، تاہم پاکستان 3 سال تک ہائبرڈ ماڈل برقرار رکھنے کے مطالبے پر قائم رہا تھا۔دوسری جانب بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی نے دعوی کیا تھا کہ چیمپنئز ٹرافی نہ کھیلنے پر پاکستان کو مالی اور قانونی طور پر بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا انعقاد 19فروری سے 9مارچ تک شیڈول ہے، جس میں 8ٹیموں کو 2گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے سرفہرست 2ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی، اس کے بعد فائنل ہوگا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی کو چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان قانونی طور پر 21نومبر سے پہلے کرنا تھا، 20نومبر کو ڈان نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ آئی سی سی کے لیے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے پاک-بھارت تنازع درد سر بن گیا ہے اور آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996اور 2008کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی صورت میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی ملی ہے، جس کے تمام میچز اگلے سال 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)اپنی حکومت کی جانب سے دورہ پاکستان کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان آمد سے انکار کرتے ہوئے اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی تجویز پیش کرچکا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکاری اور بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ کرانے پر مصر ہے۔

بھارت نے ایشیا کپ 2008کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا، جبکہ 13-2012 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے، جہاں کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے آسانی سے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔پاکستان اس چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چمپئن کے طور پر شریک ہوگا، آخری بار چیمپئنز ٹرافی 2017میں ہوئی تھی جو پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…