پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہونے جا رہی؟ نئی پیش رفت سامنے آگئی

datetime 13  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تنازعے کی گتھی تاحال سلجھ نہ سکی اور ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ پاکستان نے آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو اپنا مؤقف کھل کر بتا دیا ہے۔بھارت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جبکہ پاکستان بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔جس کی وجہ سے ایونٹ کا شیڈول بھی ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے تنازعے کے دیرپا حل کیلئے پارٹنرشپ فارمولا پیش کیا تھا جس کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کوئی ایونٹ نہیں کھیلیں گے۔

یہ فارمولا چیمپئنز ٹرافی سے لاگو ہوگا اور 3 برس تک رہے گا جس کے تحت بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا اور پاکستان بھی اگلے 3 سال تک اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارتی کرکٹ بورڈ یا آئی سی سی سیاس فارمولے پر تاحال کوئی باضابطہ جواب نہیں ملا ہے۔تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جو ون ڈے فارمیٹ میں ہونی ہے، وہ اب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلی جاسکتی ہے۔بھارت کی کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے تنازعے کے حل میں تاخیر کی وجہ سے ایونٹ کو روایتی ون ڈے فارمیٹ سے تبدیل کرکے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کرائے جانے کا امکان ہے۔یہ ممکنہ تبدیلی ون ڈے کرکٹ کی گرتی ہوئی مقبولیت اور شائقین میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی بڑھتی ہوئی پسندیدگی کے باعث کی جا سکتی ہے۔البتہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی واضح فیصلہ نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…