نئی دہلی (این این آئی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی چیمپئنز ٹرافی فیوڑن فارمولے پر کھیلنے کے لیے راضی ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی بورڈ فیوڑن فارمولا اپنے ایونٹس پر لاگو نہیں کرنا چاہتا، پاکستان بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے گروپ میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچے تو اسے بھارت میں کھیلنا ہو گا، پاکستان بھارت میں آئی سی سی ایونٹس کا بائیکاٹ کرے گا تو اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پی سی بی نے 3 سال تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے فیوڑن ماڈل پیش کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بھارت پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی آئی سی سی کے کسی میچ کے لیے ٹیم بھارت نہیں بھیجے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔