جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

معروف فٹ بالر کی فیراری کو خوفناک حادثہ، اسٹرائیکر آئی سی یو میں داخل

datetime 10  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیم ویسٹ ہیم کے اسٹرائیکر مائیکل انتونیو کی فیراری کار خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، فٹ بالر کو آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا۔ایسکس کاؤنٹی فائر اینڈ ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایپنگ میں ہونے والے حادثے کے مقام پر پہنچ کر اپنی گاڑی میں پھنسے اسٹرائیکر کو زخمی حالت میں باہر نکالا۔جمیکا کے فٹ بالر مائیکل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مستحکم حالت میں ہیں اور سینٹرل لندن کے ایک اسپتال میں قریبی نگرانی میں ہیں۔

ویسٹ ہیم کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ 34 سالہ فارورڈ کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں، پریمیئر لیگ کلب نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں، ہم سب سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مشیل اور ان کے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔ایسکس پولیس کا کہنا ہے کہ حکام فیراری کار سے متعلق سنگین حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور عینی شاہدین اور ڈیش کیم فوٹیج کی مدد لی جا رہی ہے۔جمیکا کے بین الاقوامی کھلاڑی مائیکل انتونیو نے 2015 میں ناٹنگھم فاریسٹ سے ویسٹ ہیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس کے بعد سے کلب کے لئے 268 لیگ میچوں میں 68 گول اسکور کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…