جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، آئی سی سی اجلاس پھر ملتوی

datetime 7  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جس کے باعث ہفتہ کو ہونے والا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سخت مؤقف پر ڈٹے رہنے کے بعد آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے لگے ہیں اور ممکنہ طور پر پاکستان کا پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔بھارت کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کی شرط تسلیم کیے جانے کے بعد پاکستان نے آئی سی سی سے تحریری ضمانت مانگی تھی اس حوالے بی سی سی آئی کی جانب سے آج آئی سی سی کو تحریری جواب جمع کروانا تھا تاہم بھارتی بورڈ نے پاکستانی ہائبرڈ فیوژن ماڈل پرجواب جمع نہیں کرایا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سخت مؤقف، براڈ کاسٹرز اور دیگر بورڈ کے دباؤ پر بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے فیوژن ہائبرڈ ماڈل پر بظاہر راضی ہوچکا ہے تاہم بی سی سی آئی کا جواب نہ ملنے پر شیڈول آئی سی سی اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی اجلاس سے پہلے تحریری ضمانت نہ ملی تو پاکستان کی جانب سے دوبارہ سخت مؤقف اپنائے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پربراڈ کاسٹرز کی جانب سے آئی سی سی کو لکھے گئے خط کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

خط میں بھارتی براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی پر ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے دباؤ ڈالا تھا۔واضح رہے کہ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ برس کی چیمپئنز ٹرافی کو ہائبرڈ ماڈل پر کرانے پر اتفاق کیا جس کے تحت بھارت کو دبئی میں اپنے حصے کے میچ کھیلنے کی اجازت دی گئی جب کہ 2027 تک آئی سی سی مقابلوں میں اسی طریقہ کار پر اصولی اتفاق کیا گیا۔آئی سی سی کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق دبئی میں کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں نئے صدر جے شاہ اور پاکستان سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے غیر رسمی اجلاس کے دوران تقریباً اس فیصلے کو حتمی شکل دی گئی۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…