جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپن ٹریننگ سیشن پر پابندی

datetime 4  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپن ٹریننگ سیشن پر پابندی لگا دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اوپن ٹریننگ سیشن پر پابندی پوری آسٹریلیا سیریز کے لیے لگائی گئی ہے۔دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ایڈیلیڈ میں بھارتی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کو دیکھنے کے لیے 5 ہزار سے زائد شائقین آ گئے تھے، اس دوران بڑی تعداد میں شائقین ٹریننگ کے دوران ویرات کوہلی سمیت اپنے پسندیدہ اسٹارز کے حق میں اونچی اونچی آوازیں لگاتے رہے۔

اوپن ٹریننگ سیشن میں بھارتی کھلاڑیوں نے غیر آرام دہ محسوس کیا، اس دوران سیلفیز کی کوشش سے بھی کرکٹرز پریشان ہوئے۔واضح رہے کہ ایم سی جی میں نیٹس باہر ہونے کی وجہ سے ٹریننگ اوپن ہوتی ہے اور آسٹریلیا میں ٹریننگ سیشنز کے دوران شائقین کی آمد ایک روایت بھی ہے اس معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا کہ بھارت نے اپنے باقی ٹریننگ سیشن اوپن نہ رکھنے کی ترجیح بتائی ہے، بھارت نے شور اورکھلاڑیوں کی ٹریننگ سے توجہ ہٹانے والے عوامل کی وجہ سے اوپن سیشن نہ رکھنے کا کہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے ٹریننگ سیشنز کے دوران میڈیا کو کوریج کی اجازت ہو گی۔بھارتی بیٹر کے ایل راہول نے اوپن ٹریننگ سیشن کے معاملے پر کہا ہے کہ یہ مختلف ہے، ہمیں اس چیز کی عادت نہیں ہے، ہوم گراؤنڈز پر عوام کی موجودگی میں پریکٹس زیادہ تر ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ میں کی ہے۔یاد رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…