جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پہلا ٹی 20،پاکستان نے زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے دی

datetime 1  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاوائیو(این این آئی)پاکستان نے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے دی ، میزبان ٹیم 165 رنز ہدف کے تعاقب میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے عثمان خان اور طیب طاہر 39، 39 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ عرفان خان نے 27 رنز بنائے۔166 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوین ٹیم 16ویں اوور میں 108 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور اس طرح سے پاکستان نے یہ میچ 57 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے آل راؤنڈر سکندر رضا 39 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ قومی اسپنرز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی کمر توڑی۔نوجوان سفیان مقیم اور ابرار احمد نے 3، 3 شکار کیے جب کہ حارث رؤف نے 2 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی جبکہ سیریز کا دوسرا میچ 3 اور تیسرا میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔نوجوان بلے باز طیب طاہر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کرتے ہوئے مصوبہ بنایا تھا کہ تمام اوورز کھیلنے ہیں جس کی وجہ سے165 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔فاتح ٹیم کے کپتان نے جیت کو ٹیم کی مکمل کارکردگی کا صلہ قرار دیا اور کہا ٹیم نے تمام شعبوں میں پرفارم کیا، نوجوان کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے ایک سوال پر کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کریں گے کیوں کہ وکٹ بالکل آخری ون ڈے جیسی لگ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم سیریز جیتنا چاہتے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے کیونکہ یہ صرف نوجوانوں کی سیریز ہے۔زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، انہوں نے کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ سے فرق نہیں پڑتا، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…