پیٹرز برگ (این این آئی)پولیس نے جنوبی افریقہ کے 3 سابق کرکٹرز کو کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔جنوبی افریقہ کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 3 سابق کرکٹرز کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا ہے، سوٹ سوبے، سولوکیلی اور ایم بھالاتی پر میچ فکسنگ کے الزامات ہیں۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو 2017 میں کرکٹ سے معطل کیا جاچکا ہے۔
اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انسداد بدعنوانی ٹریبیونل نے میچ فکسنگ کا الزام سچ ثابت ہونے پر دو کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی تھی۔رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اماراتی کھلاڑیوں محمد نوید اور شیمان انور کو میچ فکسنگ کا قصور وار قرار دیاگیا تھا۔متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نوید اور بلے باز شیمان انور پر 2019 میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے مطابق محمد نوید اور شیمان انور نے 2019 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی ہونے والے اماراتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کی پیش کش کی تھی۔رپورٹ کے مطابق بعد ازاں اماراتی کرکٹ بورڈ نے محمد نوید پر ٹی ٹین لیگ سے متعلق دو کرپشن کیسز کا الزام عائد کیا گیا تھا۔