ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آئی سی سی سے رابطہ ہے ،چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، محسن نقوی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، آئی سی سی سے مسلسل رابطہ ہے۔وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رات گئے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا، کام کا جائزہ لیا اور میڈیا سے بات چیت بھی کی۔محسن نقوی کا بتانا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام 10اکتوبر کوشروع ہوا تھا، اسٹیڈیم کی گنجائش 35 سے40 ہزار تک ہوجائے گی، شائقین کرکٹ کا ویو بہت بہتر ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا راولپنڈی کا اسٹیڈیم بھی ساتھ تیار ہوتا، مجھے پنڈی اسٹیڈیم کی رپورٹ پہلے مل جاتی تو کچھ بہتر ہوتا۔محسن نقوی نے کہا کہ ساری صورتحال دیکھ کر آئی سی سی اجلاس سے بہتر چیز لے کر نکلیں گے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 20 دسمبر تک قذافی اسٹیڈیم کا کام مکمل ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں بہترین فیصلہ کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں جاکر کھیلیں اور وہ پاکستان میں نہ کھیلیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتاکہ ہم بھارت میں جاکرکھیلیں اور وہ پاکستان میں نہ کھیلے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، جو فیصلہ ہوگا پاکستان کے لیے بیسٹ کرکے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا ہوگیا ہے، اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام 10اکتوبر کوشروع ہوا تھا، اسٹیڈیم کی گنجائش 35 سے40 ہزارتک ہوجائیگی، شائقین کرکٹ کا ویو بہت بہترہوجائیگا۔محسن نقوی نے کہا کہ میں چاہتا تھا راولپنڈی کا اسٹیڈیم بھی ساتھ تیار ہوتا، مجھے پنڈی اسٹیڈیم کی رپورٹ پہلے مل جاتی توکچھ بہتر ہوتا، ساری صورتحال دیکھ کر آئی سی سی اجلاس سے بہتر چیز لے کر نکلیں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر غور کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ جمعے کو ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…