منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

چیمپئینز ٹرافی’ بھارت ٹورنامنٹ منتقل کروانے کیلئے ہر حد تک گرنے کو تیار

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میڈیا چیمپئینز ٹرافی کو پاکستان سے منتقل کروانے اور ہائبرڈ ماڈل پر لانے کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہوگیا۔انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان سے چیمپئینز ٹرافی چھیننے اور ملک میں سیکیورٹی کے بہانے کو صحیح ثابت کرنے کیلئے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری مظاہروں کا جواز پیش کرنے لگا۔بھارت کی اپنی ریاستوں ناگا لینڈ اور میزو رام میں علیحدگی پسند تحریکوں اور اْتر پردیش میں مسلمان مخالف اقدامات کے باعث فسادات سے انٹرنیشنل میڈیا کی نظر ہٹانے کیلئے پاکستان میں سیاسی احتجاج کو چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی سے جوڑ کر ٹیموں کیلئے خطرہ بتارہا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں ٹورنامنٹ کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ا?ئی سی سی کا وفد دورہ کرے گا تاہم سیاسی جماعت کے احتجاج کی وجہ سے دورہ ملتوی ہوسکتا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی، البتہ میڈیا پروپیگنڈا پھیلارہا ہے۔آئی سی سی کے وفد کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان بھی نہیں ہوا جبکہ دونوں کے درمیان اس حوالے سے کوئی باضابطہ بات چیت بھی نہیں کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…