جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

شاید بابر اعظم کا یہ آخری ٹی 20 میچ ہو! سابق کرکٹر کی بڑی پیشگوئی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک عاقب جاوید ہیڈ کوچ ہیں شاید بابر اعظم کا یہ آخری ٹی 20 میچ ہو۔کرکٹ پر اپنے بے لاگ تبصرے کے لیے جانے جانے والے باسط علی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ جو نظر آرہا ہے وہ کہہ رہا ہوں، آپ کا پریمیئم بیٹر ہے جس کی تین میچوں میں 14 رنز کی اوسط ہے، کس بات کا بیٹر ہے جو 8 اوور پہلے آؤٹ ہوجاتا ہے۔

میزبان نے انھیں لقمہ دیا کہ باقی کرکٹرز بھی تو کچھ نہیں کررہے تو بابر اعظم کو ہی کیوں کہا جارہا ہے، اس پر باسط علی کا کہنا تھا کہ باقی کرکٹرز کے پاس بابر اعظم جتنا تجربہ نہیں ہے۔باسط علی نے کہا کہ ان کے رنز کا کیا فائدہ جب آپ پچ پر نہ ٹھہر سکیں، اس موقع پر اسپورٹس جرنلسٹ شاہد ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کو بابر اعظم جیسا کلاسیکل بیٹر چاہیے۔بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنلز کا نمبر ون بیٹر ہے لیکن پتا نہیں اس کو کیا چیز تنگ کررہی ہے، باؤلر اسے آؤٹ نہیں کررہا وہ خود آؤٹ ہورہا ہے۔باسط علی نے کہا کہ اگر بابر اعظم کلاسیکل بیٹر ہیں تو ٹی ٹوئنٹی میں کلاسیکل بیٹنگ نہیں چاہیے ہوتی وہاں آپ کو اسٹرئیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنی ہوتی ہے آپ وہ بھی نہیں کررہے۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…