بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل بڑا جھٹکا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)بارڈ گواسکر ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کی مشکلات کم ہونے میں نہیں آرہی ہیں، بلیو شرٹس کو سیریز سے قبل ایک اور بڑا جھٹکا مل گیا۔آسٹریلیا کے خلاف بھارت کو بارڈر گواسکر ٹرافی کے سلسلے میں 22 نومبر سے برسرپیکار ہونا ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما کے بعد اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز شبمن گل بھی پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو سکتے ہیں۔

شبمن گل کو انجری کا سامنا ہے جس کے باعث وہ پہلے ٹیسٹ میں شاید میدان میں نہ اترسکیں، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے جبکہ بی سی سی آئی نے بھی اس معاملے کو واضح نہیں کیا۔سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 نومبر تک پرتھ میں ہونا ہے، شبمن گل کی انگلی زخمی ہوگئی ہے، ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد پرتھ ٹیسٹ میں ان کے کھیلنے کے بارے میں جلد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔اس سے قبل شبمن گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دوسرے بھارتی بیٹرز کے مقابلے میں قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جہاں میزبان کو پہلی بار اپنی سرزمین پر وائٹ واش کی ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

اس وقت ٹیسٹ میچز میں شبمن گل تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں جو کہ کافی اہم اسپاٹ خیال کیا جاتا ہے۔ گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 2 میچوں کی 4 اننگز میں 144 رنز بنائے تھے جبکہ 90 رنز ان کا سب سے بڑا سکور تھا۔بھارتی ٹیم بارڈر گواسکر ٹرافی سے قبل انجری کے مسائل کا شکار ہے، بلے باز سرفراز خان بھی زخمی ہیں جبکہ تجربہ کار بلے باز کے ایل راہول بھی پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…