لندن (این این آئی)چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (اّئی سی سی) کا میزبان ملک پاکستان سے نارواسلوک عیاں ہوگیا۔ذرائع کے مطابق گورننگ باڈی اّئی سی سی کی میزبان سے فرق رکھنے کی قلعی کھل گئی، ٹرافی ٹور کے اعلامیے میں میزبان ملک پاکستان کا ذکر تک کرنا مناسب نہ سمجھا۔ذرائع کے مطابق اّئی سی سی اعلامیے میں ٹرافی ٹور میں 3 وینیو اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ذکر تک نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اّئی سی سی نے اعلامیے میں میزبان ملک کے بورڈ کے کسی اعلیٰ عہدیدار کے بیان کو بھی شامل نہیں کیا ہے۔اّئی سی سی اعلامیے میں چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ملک پاکستان کے مداحوں کو بھی مخاطب نہیں کیا۔اّئی سی سی نے اعلامیے میں چیمپئنز ٹرافی کی تاریخیں، کسی لوگو میں پاکستان یا وینیو کا ذکر تک نہیں کیا ہے جبکہ منظور شدہ روٹ اور شیڈول بھی تبدیل کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ فینز میں چیمپئنز ٹرافی کے میزبان کے ساتھ ا?ئی سی سی کے رویے پر سخت ناراضی پیدا ہوگئی ہے۔