ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کلاسن، کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) 2025 کے ریٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹر ہینرک کلاسن، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے لیے تمام 10 فرنچائزز نے نیلامی سے قبل اپنے ریٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے۔

سن رائزرز حیدرآباد نے کلاسن کو ریکارڈ 23 کروڑ بھارتی روپے میں برقرار رکھا ہے اس سے قبل کوہلی کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے 2017 میں 17 کروڑ میں برقرار رکھا تھا جبکہ رواں سال آر سی بی نے کوہلی کو 21 کروڑ روپے میں برقرار رکھا ہے۔آئی پی ایل 2024 میں کلاسن نے 15 اننگز میں 171.07 کے اسٹرائیک ریٹ سے 479 رنز بنائے تھے، دوسری جانب کوہلی نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 741 رنز بنائے تھے۔

آئی پی ایل 2024 کے دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی پیٹ کمنز کو بھی ایس آر ایچ نے برقرار رکھا ہے، کمنز کی کپتانی میں ایس آر ایچ نے آئی پی ایل کا فائنل کھیلا تھا۔گزشتہ ایڈیشن کے سب سے مہنگے کھلاڑی مچل اسٹارک کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے ریلیز کردیا ہے، اسٹارک نے گزشتہ سال 24.75 کروڑ روپے لیے تھے۔رنکو سنگھ جو اپنے پہلے آئی پی ایل سیزن میں 55 لاکھ روپے میں فروخت ہوئے تھے انہیں کے کے کے آر نے 13 کروڑ میں برقرار رکھا ہے۔ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز نے بالترتیب روہت شرما اور ایم ایس دھونی کو برقرار رکھا ہے جبکہ چنئی نے دھونی کو برقرار رکھنے کے لیے ‘ان کیپڈ پلیئر’ کے رول کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…