بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

چیئرمین پی سی بی کا رضوان کو ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان بنانے کا اعلان

datetime 27  اکتوبر‬‮  2024 |

لاہور (این این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے محمد رضوان کو پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کردیا ،سلمان علی آغا ان کے نائب ہوں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بابر اعظم ہماری قومی ٹیم کا اثاثہ ہیں اور کافی عرصے بعد ایسے بڑے کھلاڑی آتے ہیں، انہوں نے مجھ سے رابطہ کر کے کہا کہ میں بطور کپتان کام جاری نہیں رکھنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ بیچ میں بہت ساری باتیں سامنے آتی رہیں لیکن پی سی بی سے کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا تھا کہ آپ نے قیادت چھوڑنی ہے، انہوں نے پہلے کوچز اور باقی لوگوں سے مشورہ کیا اور پھر مجھے کہا کہ میں بطور کپتان کام جاری نہیں رکھنا چاہتا، وہ کھیل پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں اور ہم سب کی خواہش ہے کہ وہ اپنی فارم میں واپس آئے اور اسی طرح کی پرفارمنس دے جیسی دیتا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بابر کے استعفے کے بعد ہم نے اندرونی طور پر مشاورت شروع کی، میں نے پانچوں مینٹور اور سلیکشن کمیٹی کے پانچوں ارکان کے ساتھ اس پر تفصیلی گفتگو کی اور سب لوگوں کا یہ مشترکہ رائے تھی کہ بابر کے بعد رضوان کپتان بننے چاہئیں اور سلمان علی آغا نائب کپتان ہونے چاہئیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ مینٹورز اور سلیکشن کی اکثریت کا یہ فیصلہ تھا اور اس رائے کو دیکھتے ہوئے میری کل رضوان سے تفصیلی بات ہوئی، پھر سلمان سے بھی بات ہوئی اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ قیادت رضوان کے سپرد کریں اور میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں، پوری ٹیم اور سلیکٹرز کو کامیاب کرے۔انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہمیں ینگ ٹیلنٹ کو موقع دینا ہو گا، اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت دینی ہو گی اور ہم جب تک اپنے ینگ ٹیلنٹ کو سامنے نہیں لاتے رہیں گے اور ایک جگہ پر رک جائیں گے تو اسی طرح کے نتائج آتے رہیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے انہوں نے آخری دو ٹیسٹ میچوں میں محنت کی ہے اور دو، دو دن لگاتار کام کرتے رہے ہیں، یقیناً ٹیم نے بھی پرفارم کیا ہے لیکن اس جیت کے پیچھے اس سلیکشن کمیٹی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…