جمعرات‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2024 

لاہور قلندرز کی ٹیم گیانا میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ میں شرکت کرے گی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور قلندرز کی ٹیم گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ میں شرکت کرے گی، لیگ میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ کا حصہ بننے کیلیے پرجوش ہیں،لاہور قلندرز واحد ٹیم ہے جوجی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

جی ایس ایل ٹی ٹوینٹی کے پہلے ایڈیشن میں 5 ٹیمیں حصہ لیں گی، لاہور قلندرز سمیت انگلینڈ سے ہیمپشائر ہاکس، ویسٹ انڈیز سے گیانا ایمازون واریئرز ، بنگلا دیش سے رنگپور رائیڈرزاور آسٹریلیا سے وکٹؤریا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی 26 نومبر سے 7 دسمبر تک کھیلی جائے گی،11 میچز کے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی کی انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔چیئرمین جی ایس ایل کلائیو لائیڈ نے کہاکہ ہم تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کیلئے منتظر ہیں، ہمیں یقین ہے کہ جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی ایکشن سے بھر پور ہوگی، ان تمام پانچوں ٹیموں کے فینز دنیا بھر میں موجود ہیں۔

لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا نے کہاکہ ہم جی ایس ایل گیانا میں شرکت کا اعلان کرکے بہت پرجوش ہیں، جی ایس ایل نے دنیا کی پانچ بہترین ٹیموں کو اکٹھا کیا ہے جہاں شاندار مقابلے ہوں گے۔ثمین رانا نے کہا کہ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹیلنٹ کی مہارت کو ٹیسٹ کرنے کا یہ اچھا پلیٹ فارم ہے، ہمارے نوجوان کھلاڑی اس پلیٹ فارم پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے منتظر ہیں۔



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…