منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

راولپنڈی ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے فائنل الیون کا اعلان کرتے ہوئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ نے اپنی فائنل الیون کا اعلان کردیا ہے۔انگلینڈ نے گزشتہ میچ میں شکست کھانے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں ،فاسٹ باؤلر بریڈن کارس اور میتھیو پوٹس کی جگہ گس ایٹکنسن اور اسپنر ریحان احمد کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

انگلینڈ نے تین اسپنرز کاتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اس مرتبہ شعیب بشیر اور جک لیچ کا ساتھ دینے کے لیے ریحان احمد بھی موجود ہوں گے۔ریحان نے دو سال قبل پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور 48 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی میچ میں فتح اور سیریز میں کلین سوئپ فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے رواں سال بھارت کے خلاف تین ٹیسٹ کھیلے تھے لیکن فروری کے بعد سے وہ دوبارہ انگلش ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔انگلینڈ کی جانب سے تین اسپنرز کھلانے کا مطلب ہے کہ راولپنڈی کی وکٹ اسپنرز کے لیے سازگار ہو گی اور انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک نے بھی پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا عندیا دیا۔

انہوں نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پھوڑے نکال لائے ہیں، پچ پر ہیٹرز اور پنکھے لگے ہیں، ہر کوئی جا کر وکٹ دیکھ رہا ہے اور الگ الگ باتیں کررہا ہے۔انہوںے کہاکہ یہ عام پاکستانی وکٹ جیسی لگ رہی ہے جو ابتدائی چند دن بیٹنگ کے لیے سازگار ہو گی اور پھر بعد میں اس پر گیند ٹرن ہو گی۔انگلینڈ نے حقیقتاً تین اسپنرز کا اعلان کر کے بڑا رسک لیا ہے کیونکہ حقیقتاً فاسٹ باؤلنگ میں گس ایٹکنسن کی مدد کے لیے صرف کپتان بین اسٹوکس موجود ہوں گے اور اگر وکٹ میں زیادہ ٹرن نہ ہوا تو انگلینڈ کو یہ فیصلہ بھاری پڑ سکتا ہے۔میچ کیلئے انگلینڈ کی ٹیم میں بین اسٹوکس(کپتان)، زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، کیمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں ۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…