پیر‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ سندھ کی ارجنٹائن کے فٹبال کھلاڑیوں کو لیاری آنے کی دعوت

datetime 21  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ نے ارجنٹائن کے فٹبال کھلاڑیوں کو لیاری آنے کی دعوت دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ارجنٹینا کے سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں طے ہوا کہ جلد ارجنٹائن کے سرمایہ کار سندھ آکر متعلقہ محکموں سے ملیں گے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں پینے کے پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری منافع بخش ہے، نمکین پانی کو ٹریٹ کرنے کے منصوبے کیلئے سندھ حکومت نے 50 ملین ڈالرز کا ورلڈ بینک سے بندوبست کیا ہے، نجی سرمایہ کار آجائیں تو سمندر کے پانی کو ٹریٹ کر کے شہر میں فراہم کیا جاسکتا ہے۔

ارجنٹائن کے سفیر نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں، گوداموں کو قائم کرنے کے لئے ارجنٹینا کے سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے انرویسٹمینٹ ڈپارٹمنٹ، محکمہ خوراک اور محکمہ آپباشی کو ارجنٹائنی سفیر کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ سندھ نے ارجنٹائن کے فٹبال کھلاڑیوں کو لیاری کے ککری گراؤنڈ آنے کی دعوت دی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سرمایہ کاری کے ساتھ سندھ میں فٹبال ٹیم تیار کی جائے گی اور ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے اہم کھلاڑی لیاری میں تربیتی میچ کھیلیں گے۔



کالم



فیک نیوز انڈسٹری


یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…