جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی میں کون بہتر؟ زیڈان نے اپنا انتخاب بتادیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2024 |

پیرس (این این آئی)فرانس کے سابق لیجنڈ فٹبالر زین الدین زیڈان نے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی میں سے کون بہتر ہے، اس حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔زیڈان کا ایک انٹرویو پھر سے وائرل ہورہا ہے، ایڈیڈاس کے لیے 2022 کی یوٹیوب ویڈیو میں زیڈان اور میسی نے ایک ساتھ اپنے کیریئر کی عکاسی کرتے ہوئے گفتگو کی تھی، رونالڈو کے ساتھ زیڈان کے قریبی تعلقات کے باوجود انھوں نے اس ویڈیو میں میسی کی تعریف کی۔فرانسیسی فٹبالر نے کہا کہ ان کے لیے صرف ایک لفظ ہے جادوگر، میسی اور میں ہر روز ساتھ نہیں ہوتے، اس لیے آج کا دن میرے لیے بہت اہم ہے کیونکہ میں اسے بتا سکتا ہوں کہ میں اسے کتنا سراہتا ہوں۔

زیڈان نے کہا کہ وہ تمام لوگ جو فٹ بال کے کھیل کو پسند کرتے ہیں، اور یہ تمام کھلاڑی جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ان میں میسی جادوگر ہے۔سابق فٹبالر نے کہا کہ میسی کو میں اس لحاظ سے جادوگر کہوں گا کہ گیند حاصل کرنے سے پہلے ہی وہ اس بات کو جانتے ہیں کہ کھیل میں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔زیڈان نے کہا کہ جب میں اسے وہ کرتے ہوئے دیکھتا ہوں جو وہ کرتا ہے تو میں کہتا ہوں اوہ کیا بات ہے،یہی ہے جو لوگ فٹ بال میں دیکھنا چاہتے ہیں۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…