بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

ٹیم نہیں خود کو بچانا پاکستانی کرکٹرز کی ترجیح بن گیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم (پی سی بی) کے مسلسل ناقص کھیل کی وجوہات سامنے آنے لگیں۔ایک رپورٹ مطابق پاکستانی ٹیم گذشتہ کچھ عرصے سے شکستوں کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے،قومی اسکواڈ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اس وقت حالات بہت خراب ہیں،کھلاڑی ٹیم نہیں صرف اپنے بارے میں سوچ رہے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ بس اتنا پرفارم کر جائیں کہ اپنی پوزیشن بچی رہے۔پی سی بی حکام کے ذہنوں میں یہ بات ڈال دی گئی ہے کہ ملک میں نئے کھلاڑیوں کا فقدان ہے اس لیے موجودہ پر ہی انحصار کریں حالانکہ یہ حقیقت نہیں ہے، فٹنس کا معیار بھی اتنا اچھا نہیں رہا، ملتان میں میچ سے قبل سعود شکیل نے بھی بمشکل ٹیسٹ پاس کیا، دو کلومیٹر دوڑ کے سب سے زیادہ 30 نمبر ہوتے ہیں،8 منٹ سے زیادہ وقت لینے والے کوفیل کر دیا جاتا ہے۔

اس میں گراؤنڈ کے پانچ چکر لگانا پڑتے ہیں، کئی پلیئرز ناکام ہوگئے تھے،امام الحق کو اسکواڈ سے باہر رکھنے کی وجہ سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی رپورٹ کو قرار دیا جا رہا ہے جس میں انھیں میڈیا کو خبریں لیک کرنے کا مرتکب بھی قرار دیا گیا تھا،ٹیم ذرائع نے بابر اعظم کے حوالے سے کہا کہ ان کی باڈی لینگوئج اچھی نہیں لگ رہی، ورلڈکپ میں فارم ٹھیک نہیں رہی، حال ہی میں از خود قیادت چھوڑ دی، وہ ذہنی دباؤ کا شکار نظر آتے ہیں، ان کا فوکس لیول بھی کم ہوا ہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…