جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان کے نوجوان کوہ پیماء شہروز کاشف نے تاریخ رقم کردی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (این این آئی)پاکستان کے نوجوان کوہ پیماء شہروز کاشف نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے ہیں۔ 22 سالہ شہروز کاشف نے یہ کارنامہ آج 8027 میٹر بلند شیشاپنگما کی چوٹی سر کرتے ہوئے انجام دیا۔شہروز کاشف، جو ”براڈ بوئے” کے نام سے مشہور ہیں، آج صبح شیشاپنگما کی چوٹی پر پہنچے۔وہ سرباز خان کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کی ہوں۔

سرباز نے گزشتہ ہفتے شیشا پنمگا سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ماونٹینیئر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔شہروز کاشف کا ایٹ تھوزنڈر سر کرنے کا سفر 2019 میں شروع ہوا، جب انہوں نے صرف 17 سال کی عمر میں 8047 میٹر بلند براڈ پیک کو سر کیا۔ یہ ایک شاندار شروعات تھی جو انہیں بین الاقوامی سطح پر مشہور کر گئی۔سال 2021 میں شہروز نے ماونٹ ایوریسٹ، مناسلو اور کے ٹو کی چوٹیوں کو سر کیا جبکہ 2022 میں شہروز کاشف نے کینچنجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشر برم ون، اور گیشر برم ٹو کی چوٹیوں پر پہنچ کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

ان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور گزشتہ سال انہوں نے اناپورنا، داولاگیری، اور چو ایو کی چوٹیوں کو سر کیا۔تاہم، یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہروز کاشف گزشتہ برس ایک حادثے کے باعث شیشاپنگما کو سر کرنے سے محروم رہ گئے تھے اگر وہ اس وقت شیشاپنگما کو سر کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو وہ دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیمائ بن جاتے، جنہوں نے تمام 14 ایٹ تھوزنڈر سر کیں۔

شہروز کاشف نے اپنی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ حاصل کرنا ان کیلئے آسان نہیں تھا۔شہروز نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ یہ انتہائی مشکل ہوگا اور میری جان جانے کا خطرہ حقیقی تھا لیکن میں ہدف پر توجہ مرکوز رکھتا رہا— اب جب کہ میں یہاں کھڑا ہوں، مجھے احساس ہوا کہ یہ کامیابی صرف پہاڑوں کو سر کرنے کی نہیں بلکہ یہ خوف، شک اور حدود پر قابو پانے کے بارے میں ہے۔ میرے لیے یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…