اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

بابراعظم کا استعفیٰ؛ محسن نقوی نے کھل کر موقف پیش کردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی نے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مستعفیٰ ہونے کے فیصلے پر کھل کر اپنے موقف کا اظہار کردیا۔حالیہ میڈیا بریفنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو ہدایت کی کہ کپتانی کیلئے مضبوط دعویدار کا انتخاب کرے اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

انہوں نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ناراض بابراعظم کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور بیٹر قومی ٹیم کیلئے انتہاہی اہم ہیں، ہمیں انکی بطوربیٹر خدمات کی ضرورت ہے۔قبل ازیں 2 اکتوبر کو وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان بابراعظم نے ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دینے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا اور اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ کہ وہ کپتانی چھوڑنے کے بعد بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے اور ذمہ داری پوری کرنے کیلئے تیار ہیں اس کے ساتھ ہی اپنی پرفارمنس پر توجہ بھی دینا چاہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کو مطلع کر دیا تھا،اس ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی لیکن اب وقت آ گیا کہ میں کپتانی سے دستبردار ہو جاؤں اور اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کروں۔خیال رہے کہ دوسرا موقع ہے جب بابراعظم نے قیادت کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، اس سے قبل بھارت میں شیڈول ا?ئی سی سی مینز ورلڈکپ ناقص کارکردگی پر انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا تھا اور انکی ٹیسٹ میں شان مسعود جبکہ ٹی20 میں شاہین کو ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔تاہم محض ایک سیریز میں شکست کے بعد شاہین سے کپتانی لیکر بابراعظم کو دوبارہ کپتان بنادیا گیا تھا جس پر ٹیم میں اختلافات کی خبریں سامنے آئیں تھی اور پھر ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا، بھارت سے شکست کے بعد ابتدائی راؤنڈ سے باہر ہونے پر ٹیم کا کپتان دوبارہ تبدیل کردیا گیا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…