جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

آج میرے لیے سیاہ دن ہے: عثمان قادر کی اہلیہ کا جذباتی پیغام

datetime 4  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے اسپن بولر عثمان قادر کی ریٹائرمنٹ پر اہلیہ صوبیہ عثمان نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں صوبیہ عثمان نے لکھا ہے کہ آج میرے لیے بطور پاکستانی ایک سیاہ دن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر میدان میں من پسند افراد کو نوازا جاتا ہے اور اقربا پروری پائی جاتی ہے۔صوبیہ عثمان نے لکھا ہے کہ پسندیدگی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، ہم مستحق افراد کی حمایت کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ اسپن بولر عثمان قادر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔اس حوالے سے عثمان قادر نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور بعدازاں انہوں نے بھی پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی۔عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، انہوں نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ذرائع کے مطابق عثمان قادر نے این او سی کے معاملات سے دل برداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، انہیں کافی عرصے سے این او سی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…