ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رونالڈو، میسی کا کیرئیر طویل کیسے ہوا؟ طبی ماہر نے وجہ بتادی

datetime 24  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)طبی ماہر ایڈورڈ ایسٹیول نے عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کے کامیاب و طویل فٹبال کیریئر کی وجہ بتا دی۔ایڈورڈ ایسٹیول نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ان دونوں مشہور فٹبالرز کی کامیابی کی وجہ ان کی نیند کا شیڈول ہے۔ اْنہوں نے بتایا کہ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے پاس ایسے کوچ بھی موجود ہیں جو انہیں یہ بتاتے ہیں کہ انہیں کتنے گھنٹے سونا چاہیے۔

ایڈورڈ ایسٹیول نے بتایا کہ کھلاڑی کھیل کے دوران زیادہ توانائی استعمال کرتے ہیں لہٰذا صحت کو برقرار رکھنے کے لیے مناسب نیند پوری کرنا ان کے لیے بے حد ضروری ہوتا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ اگرچہ لوگ ایسا سمجھتے ہیں کہ فٹبالر بہت کم کام کرتے ہیں تاہم سچ یہ ہے کہ یہ ٹریننگ کے دوران بہت محنت کرتے ہیں اور اس دوران ان کی بہت زیادہ توانائی خرچ ہوتی ہے۔ ایڈورڈ ایسٹیول نے بتایا کہ ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پٹھوں کی تکلیف کی ایک وجہ نیند پوری نہ ہونا بھی ہے۔یاد رہے کہ طویل فٹبال کیریئر ہونے کے باوجود بھی کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی اپنی نئی کامیابیوں کی وجہ سے اکثر ہی خبروں میں رہتے ہیں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…