پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

2026 ٹی20 ورلڈکپ میں بھی امریکی ٹیم پاکستان کو شکست دے گی، محمد آصف

datetime 28  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق کرکٹر محمد آصف نے پیشگوئی کی ہے کہ 2026 ٹی20 ورلڈکپ میں بھی امریکی ٹیم پاکستان کوشکست دے گی۔ایک انٹرویومیں فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم سے ہار رہے ہیں، ٹیم سے بڑا میگا ایونٹ کیلئے اسٹاف پہنچا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ محض ہوسٹ ہونے کی وجہ سے کھیلنے والی ٹیم سے ہارنا شرمناک ہے اور جس طرح کی پاکستان کرکٹ چل رہی ہے امریکا ایک مرتبہ پھر پاکستان کو 2026 ٹی20 ورلڈکپ میں ہرا دے گا۔سابق کرکٹر سے ہوسٹ نے وجہ پوچھی کیوں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ 2026 ورلڈکپ سے پہلے ہم کپتان، کوچ اور ٹیم تبدیل کردیں گے۔۔ پوری دنیا 2، 3 سال کا پلان لیکر چلتی ہے لیکن ہمارے پاس ایسا نہیں۔بالرز کو تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ ہمارے بالرز اب فرینڈلی ہوچکے ہیں، انہیں بلے باز چھکا، چوکا لگاتا ہے تو ہنستے ہیں اور اگلے بال پر دوبارہ وہی غلطی دہراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری بھی سب سے دوستیاں تھیں لیکر گراؤنڈ میں کوئی چھکا چوکا لگاتا تھا تو وکٹ لینے کیلئے پریشان رہتے تھے ایسے میں کئی بار جرمانے بھی بھگتے، مگر آج کی لاٹ سمجھ نہیں آتی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…