منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

میزان بینک نے ارشد ندیم کو 9,297,000 روپے کی انعامی رقم دی

datetime 27  اگست‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی) پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ اور جیولن تھرو میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ان کی تاریخی کامیابی پر معروف اسلامی بینک میزان بینک نے اعزاز سے نوازا ہے۔میزان بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں اولمپک 2024میں شاندار کارکردگی پر ارشد ندیم نے بینک کے بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی سے چیک وصول کیا۔ بینک کا یہ اقدام ملک کیلئے اعزاز لانے والے پلیئرز کو سپورٹ کرنے کے بینک کے عزم کی عکاسی ہے۔ارشد ندیم نے 2024کے اولمپکس میں 92.97میٹر کی غیر معمولی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا تھا جوکہ 40سالوں میں پاکستان کا پہلا اولمپک گولڈ میڈ ل ہے۔

میزان بینک نے ارشد ندیم کو 9,297,000 روپے کی انعامی رقم دی ہے۔ اس طرح میزان بینک نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے والی 92.97 میٹر کی تھرو کے ہر میٹر کے بد لے میں ایک لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔ اس موقع پر بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر علی نے ارشد ندیم کو یادگاری شیلڈ اور تمغہ دیا جو پاکستانی کھیلوں کی تاریخ میں ان کے شاندار سفر اور شراکت کی علامت ہے۔ اس موقع پر عرفان صدیقی نے کہاکہ یہ پاکستان کیلئے ایک یادگار کارنامہ ہے اور ارشد ندیم پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ارشد ندیم کی لگن، استقامت اور مثالی کارکردگی لاکھوں پاکستانیوں کیلئے ایک تحریک ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عزم غیر معمولی کامیابی کا باعث بنتاہے۔

اس موقع پر ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر علی نے کہاکہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی سے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر ملک کا وقار بلند ہوا ہے بلکہ یہ کامیابی ہمارے ملک کے نوجوانوں کیلئے ان کے خوابوں کی تعبیر کیلئے حوصلہ افزائی بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو متحد کرنے میں ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کا اہم کردار ہے۔ ہم ارشد ندیم کی مسلسل محنت اور شاندا ر کارکردگی کے عزم کو سراہتے ہیں۔ میزان بینک اسپورٹس مین شپ کو قومی اور عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دینے اور پاکستان بھر میں ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کیلئے پر عزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…