اسلام آبا د(این این آئی)سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں اصلاحات کا آغاز ہوگیا جس کے تحت بڑھتے اخراجات پر قابو پانے کے لیے اس کے ملازمین کی تمام تر مراعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ٹی وی چینل کے ملازمین کی گاڑیوں کے نئے ٹائر اور مرمت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اینکرز اور ریسرچرز کی نئی تقرریاں بھی نہیں ہوں گی، آفیشل لنچ، ڈنر، انٹرٹینمنٹ اور ریفریشمنٹ پر بھی پابندی ہوگی۔اس کے تحت تمام قسم کے اعزازیہ اور کیش مراعات کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، ٹرانسفر اخراجات، ٹریول الاؤنس، ڈیلی الاؤنس اور ہوٹلز قیام پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔