بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

datetime 7  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، 17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔

سعود شکیل کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نائب کپتان بنایا گیا ہے، جو آسٹریلیا کے دورے کے لیے نائب کپتان تھے، یہ فیصلہ انتہائی مصروف سیزن میں شاہین شاہ آفریدی کے ورک لوڈ کو سنبھالنے کے پیش نظر کیا گیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہوگا۔پاکستان ٹیم کو 21 اگست 2024 سے آئندہ سال 5 اپریل 2025 تک 9 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے ہیں، پاکستان ٹیم کو اس سیزن میں کم ازکم 17 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلنے ہیں۔

جیسن گلیسپی کی ریڈ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلی ٹیسٹ سیریز ہو گی، ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان شاہینز کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھانے والے محمد ہریرہ، کامران غلام اور محمد علی اسکواڈ میں شامل ہیں۔پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عبد اللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جبکہ عامر جمال کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…