ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مظاہرین نے سابق بنگلا دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو نذرِ آتش کر دیا

datetime 6  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو بھی مظاہرین نے نذرِ آتش کر دیاجبکہ کوٹہ سسٹم کے خلاف ایک ماہ سے جاری مظاہرے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر بھی نہیں رْکے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مظاہرین کے ارکان پارلیمنٹ کے گھروں اور ملک بھر میں موجود عوامی لیگ کے دفاتر پر حملوں کا سلسلہ منگل کو بھی جار ی رہا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے ضلع ناریل میں سابق کپتان اور عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو بھی آگ لگا دی۔رپورٹ کے مطابق، پولیس نے قومی کرکٹر کے گھر کو نذر آتش کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی مگر مظاہرین ان کے قابو میں نہیں آئے۔رپورٹ میں بتایا کہ مشرفی مرتضیٰ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مظاہرین کے حملے سے قبل ہی محفوظ مقام کی طرف منتقل ہو گئے تھے۔یاد رہے کہ مشرفی مرتضیٰ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں قدم رکھا اور 2018ء میں شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد ضلع ناریل 2 سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…